سری لنکا کے کرفیو زدہ کینڈی میں فسادیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال،7گرفتار

کولمبو: سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات روکنے کے لیے ملک میں ایمر جنسی کے نفاذ کے کچھ گھنٹے بعد ہی بدھ کوکرفیو زدہ علاقے میں پولس کو فسادیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔
پولس ترجمان روان گوناسکیرا نے بتایا کہ سیاحتی علاقہ کینڈی کے مضافات میں واقع مینی خینا مقام پر گذشتہ شب دیر گئے ہوئے فرقہ ورانہ تشدد میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔کرفیو کی خلاف ورزی اور کثیر نسلی ضلع میں بد امنی پھیلانے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔
کولمبو سے 115کلومیٹر کی دوری پر واقع کینڈی میں تمام اسکولوں میں تعطیل رہی اور حکومت نے بدامنی پھیلنے کو روکنے اور پولس کی مدد کے لیے مزید فوجیوں کو تعینا ت کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ، جس میں مشتبہ لوگوں کو گرفتار کرنے یا حراست میں لینے کے پولس اور سلامتی دستوں کو لا محدود اختیارات مل گئے ہیں،غیر ملکی حکومتوں کو سفری ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: mobs clash with police after sri lanka emergency in Urdu | In Category: خبریں  ( news ) Urdu News

Leave a Reply