چین اور جرمنی جوہری معاہدے میں ایران کے ساتھ ہیں:انجیلا مرکل

بیجنگ: ایران کے ساتھ 2015کے جوہری معاہدے سے اس ماہ کے اوائل میں امریکہ کے باہر ہوجانے کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ چین اور جرمنی ایران کے ساتھ ہوئے اس جوہری معاہدے میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مرکل نے اپنے دوروزہ دورہ چین کے دوران بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیوپل میں چینی وزیر اعظم لی کیقیانگ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔

انہوں نے چین جرمنی رشتوں کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے کافی ذخیرہ ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اور جرمنی دونوں ہی عالمی آزاد تجارت کے حق میں ہیں۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Merkel says china and germany standing by iran nuclear deal in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply