اسرائیل کی ناجائز ولادت ہی اس کا مسئلہ ہے اور وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہے گا:ایران

تہران: آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا مسئلہ اس کی ناجائز ولادت ہے اور اسی لیے وہ زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہے گی۔

خامنہ ای نے جمعہ کے روز عید الفطر کے موقع پر افسران بالا، اسلامی ممالک کے سفراء اور مختلف شعبہ حیات کے لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے جو شر کی بنیاد پر کھڑی کی گئی ہے اور ایسی بنیادوںکو گرنا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطہ میں عالمی غرور و تکبر اور خود پسندی کی پالیسی یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان پھوٹ ڈالی جائے۔مجرم امریکہ اور صیہونیوں کی پالسییوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ دشمنوں سے مزاحم ہوا جائے اور ان کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جائے۔

یہ کہتے ہوئے کہ صیہونی ریاست کے قیام کے پس پشت کارفرما منصوبوں میں سے ایک مسلم ممالک میں پھوٹ ڈال کر ان کے لیے مسائل کھڑے کرنا ہے۔لیکن تاریخ گواہ ہے کہ صیہونی حکومت جو ناجائز ہے قائم نہیں رہ سکے گی۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Illegitimate zionist regime will not last long leader in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply