عام انتخابات میں جماعت الدعویٰ کے امیدواروں میں حافظ سعید کا داماد بھی شامل

لاہور: پاکستان میں25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں جماعت الدعویٰ کے265 امیدواروں میں ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم حاظ سعید کا داماد بھی شامل ہے۔

اس کالعدم گروپ کے سیاسی بازو نے ملک کو ”قلعہ اسلام“ بنانے کا عزم کیا ہے۔ اسی لیے اس نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے 265امیدوار کھڑے کر دیے۔حافظ سعید جس کے سر پر10ملین امریکی ڈالر انعام ہے انتخابات نہیں لڑ رہا ہے۔

دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کے، جس نے2008کے ہلاکت خیز ممبئی حملے انجام دیے تھے، ایک بازوجماعت الدعویٰ نے ملی مسلم لیگ کے نام سے ایک سیاسی محاذ تشکیل دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کے اعتراضات کے پیش نظر جس میں کہا گیا تھا کہ یہ جماعت جماعت الدعویٰ کا ہی ایک بازو ہے ، ملی مسلم لیگ کا سیاسی پارٹی کے طور پر اندراج کرنا منظور نہیں کیا ۔

جس کے بعد عام انتخابات سر پر دیکھ کر گوپ نے حکمت عملی بدلی اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ اللہ اکبر تحریک نام کیا ایک غیر معروف سیاسی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ، جو اللہ اکبر تحریک کے پرچم تلے جمع کیے گئے ، جانچ عمل کے دوران ریٹرننگ افسر نے درست پائے۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hafiz saeeds son son in law among 265 jud candidates in pakistan elections in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply