جنرل راحیل نے ایک لیفٹننٹ جنرل و پانچ بریگیڈیر سمیت12اعلیٰ فوجی افسران کو برطرف کر دیا

راولپنڈی: پاکستانی فوج کی تاریخ کے ایک غیر معمولی اقدام کا اندراج کراتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے الزام میں فوج کے12اعلیٰ افسران کو بر طرف کر دیا۔ برطرف کیے جانے والوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل، پانچ بریگیڈیر، ایک میجر جنرل اور تین کرنل ہیں۔
جن بارہ افسروں کو کرپشن کے الزام میں برطر ف کیا گیا ان میںیفٹننٹ جنرل عبید اللہ، میجرجنرل اعجاز شاہد، بریگیڈیر رشید، بریگیڈیر اسد شہزاد، بریگیڈیر سیف اللہ، بریگیڈیر عامر، لیفٹننٹ کرنل حیدراور میجر نجیب بھی شامل ہیں۔برطرف افسران فرنٹئیر کور بلوچستان میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ان پر الزام ہے کہ وہ نیم فوجی دستے میں خدمات انجام دیتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث تھے۔ابھی تک حکومتی سطح سے اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
جنرل راحیل کا یہ اقدام ان کے اس بیان کے دو روز بعد سامنے آیاجس میں انہوں نے دو ٹوک لہجہ میں کہہ دیا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی، یکجہتی اور استحکام کے لیے بلا لحاظ عہدہ و منصب سب کا احتساب ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلا ف جنگ اس ووقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک کہ بدعنوانی کو جڑ سے نہ اکھاڑ پھینکا جائے۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen raheel dismisses 12 army officers from service over corruption in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply