الیکشن کمیشن نے راجستھان و مدھیہ پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزورم م اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔ مدھیہ پردیش میں28نومبر کو، راجستھان اور تلنگانہ میں 7دسمبر کو، چھتیس گڑھ میں 13 اور20نومبر اور میزورم میں28نومبر کو انتخابات ہوں گے۔

لیکن نتائج کا اعلان 11دسمبر کو ہی کیے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر او پی راوت کے مطابق کرناٹک میں شموگہ ، بیلاری اور منڈیا میں منی انتخابات 3نومبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے اوپر کسی بھی قسم کا کوئی دباو¿ نہیں ہے ۔ہم سوشل میڈیا کی نگرانی کریںگے اور لوک سبھا سے پہلے سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے پورا پروگرام تیار ہو جائے گا۔راوت نے یہ بھی کہا کہ آج سے ہی انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Election dates announced for rajasthan 4 other states results on dec 11 in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News
What do you think? Write Your Comment