بہار میں ایک شخص نے بیوی اور دو بچوںکو قتل کر کے خودکشی کر لی

سمستی پور(بہار):بہار کے سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ کے تھٹ علاقہ میںایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعدخود بھی گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولس نے چاروں کی لاشیں گھر سے برآمد کر لیں۔

پولس کے مطابق بینک آف انڈیا کے کیواس نظامت شاخ میں پی او کے عہدے پر ملازم پوجا کماری اپنے شوہر رتیش کمار اور دو بچوں کے ساتھ آدرش نگر میں کرایے کے مکان میں رہ ائش پذیر تھی۔پیر کو شام تک جب گھر کا دروازہ نہیںکھلا تومکان مالک نے شک ہونے پر پولسکو اس کی اطلاع دی۔

پولس کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گھسی تو کمرے میں رکھے پلنگ پردو بچیوں 8سالہ شریہ اور10سالہ سشٹی کیلاش ملی اور دوسرے کمرے میں پوجا کیلاش ملی ۔جبکہ رتیش کی پاش پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر کافی پریشان تھا۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Depressed man commits suicide after killinga wife and two children in samastipur bihar in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply