دپیکا اور رنویر کے گھر والوں نے ان کی شادی کیلئے تاریخوں کا انتخاب کر لیا

نئی دہلی:کرکٹر وراٹ اورانوشکا کی شاد ی کے بعد اب تمام لوگوں کی نظریں بالی وڈ کے رومانٹک جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر ہیں۔ان دونوں کی شادی کی اطلاعات تو ان کی فلم ‘پدماوت’ کی کامیابی کے فورا بعد ہی آنی شروع ہوگئی تھیں، تاہم اب تازہ خبر یہ ہے کہ ان کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔

Deepika Padukone And Ranveer Singh Getting Married By The Year End?
اخبار ممبئی مرر کے مطابق مارچ کےمہینہ میں دپیکا پڈوکون کے والدین پرکاش اور اجالا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے والدین جگجیت سنگھ اور انجو بھوانی سے ملاقات کرکے شادی کے معاملات طے کیے۔
Deepika Padukone And Ranveer Singh Getting Married By The Year End?
اخبار کے مطابق دونوں خاندانوں میں دپیکا اور رنویر کی شادی کے لیےاسی سال ستمبر اور دسمبر کی 4 مختلف تاریخوں پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم ابھی اس بات کا فیصلہ ہونا باقی ہے کہ شادی کے لیے حتمی تاریخ کون سی رکھی جائے۔
Deepika Padukone And Ranveer Singh Getting Married By The Year End?
ذرائع کے مطابق دپیکا اور رنویر سنگھ کے والدین نے پہلی بار ملاقات کے بعد جوڑے کی شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جب کہ دپیکا کی والدہ اور بہن ان کے لیے جہیز لینے میں مصروف ہیں۔
Deepika Padukone And Ranveer Singh Getting Married By The Year End?
ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی ہندوستان یا بیرون ملک کیے جانے کے حوالے سے بھی انتہائی رازداری سے کام کر رہے ہیں، عین ممکن ہے کہ جوڑا شادی کے لیے دوسرا ملک منتخب کرے۔
Deepika Padukone And Ranveer Singh Getting Married By The Year End?
جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات سادگی سے منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس میں انتہائی قریبی دوست اور دونوں خاندان کے رشتہ دار ہی شرکت کریں گے۔

(سبھی فوٹوز سوشل میڈیا سے )

Title: deepika padukone and ranveer singh getting married by the year end | In Category: خبریں  ( news )

Leave a Reply