وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملہ میں ہلاک سات فوجیوں کی نماز جنازہ پڑھی

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا اور دیگر فوجی افسران بالا نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہونے والے سات فوجیوں کی نماز جنازہ ادا کی ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے بیان کے مطابق ایک خفیہ اطلاع ملنے پر فوجی اہلکار شمالی وزیرستان کے گھیلانی علاقہ میں تلاش مہم چلا رہے تھے کہ وہاں روپوش دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا جس میں سات فوجی ہلاک ہو گئے۔

باقی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس میں 9دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج کو اطلاع ملی تھی کہ انتہاپسندوں کا ایک گروپ جو سرحد پار سے در اندازی کر کے آیا تھا، اس حملہ میں ملوث تھا اور بظاہر کمپاو¿نڈ میں روپوش تھا۔

اس حملہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیپٹن جنید، حولدار امیر،،حولدارآصف، حولدار نصیر،حولدار عبد الرزاق، سپاہی سمیع اللہ اور سپاہی انور کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ان کی میتیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی شہروں کو روانہ کر دی گئیں۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coas attends funeral prayers of 7 soldiers martyred in north waziristan in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply