شاہ سلمان کو معزول کرنے کے لیے جلا وطن سعودی شہزادے کی چچاؤں سے اپیل

ڈوسیلڈورف،جرمنی: ایک جلا وطن سعودی شہزادے نے اپنے چچاؤں سے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو معزول کر دیں ۔شہزادہ خالد بن فرحان نے شہزادہ احمد بن عبد العزیز اور شہزادہ مقرین بن عبد العزیز سے جو شہزادہ خالدکے چچا ہیں اپیل کی ہے کہ سلمان کی پاگل، وہمی، گمراہ اور خبطی حکمرانی سے شاہی کنبہ اور مملکت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی نامی ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ خالد نے ،جنہوں نے2013میں جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کر لی تھی ،کہا کہ اگر شہزادہ احمد اور شہزادہ مقرین اس وقت متحد ہو جاتے تو شاہی خاندان کے99فیصد افراد ، سیکورٹی سروسز اور فوج ان کی پشت پر کھڑے ہو جاتے۔

شہزادہ خالد نے کہا کہ شاہ سلمان کے بقید حیات سب سے بڑے بھائی شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیزکے حالیہ بیانات مجموعی طور پر شاہی کنبہ کے اندر سخت انتشار کا مظہر ہیں۔

شہزادہ خالد نے کہا کہ شاہی خاندان میں زبردست غم و غصہ ہے ۔اس روشنی میں وہ اپنے چچاؤں احمد اور مقرین سے، جو شاہ عبدا لعزیز کے بیٹے ہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اور حالات سدھارنے کے اقدامات کرنے ہیں زبردست مہارت کے حامل ہیں، اپیل کرتے ہیں کہ وہ قدم بڑھائیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Call for coup in saudi dissident prince urges uncles to seize power in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply