بلوچستان سوگوار ، قومی پرچم سرنگوں،مستونگ خود کش دھماکہ کے ہلاک شدگان کی تعداد130ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گذشتہ روز ہونے والے ہولناک خود کش حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر130ہو گئی۔

واضح ہو کہ یہ ہلاکت خیز دھماکہ25جولائی کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نواب زادہ سراج ر ئیسانی کے انتخابی جلسہ میں ہوا تھا جس میں سراج رئیسانی کی بھی موت ہوگئی۔

جن کی آج پورے سرکاری اعزاز کےساتھ تدفین ہوئی اور حکومت بلوچستان نے حکومتی اداروں پر قومی پرچم سرنگوںکر کے دو روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔یہ خود کش حملہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے کیا تھا۔زخمیوں میں سے بھی 20افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

رائیسانی پی بی 35(مستونگ)سے امیدوار ہیں۔ ان کے بڑے بھائی نواب اسلم ر ائیسانی2008تا2013 صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Balochistan mourns as mastung toll reaches 130 in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply