اڑیسہ میں برشوں اور چٹانیں کھسکنے سے12ہلاک،4لاپتہ

بھونیشور:اڑیسہ میں تتلی طوفان کے بعد طوفانی بارشوں اور تودے کھسکنے سے کم از کم12افراد ہلاک اور4لاپتہ ہو گئے۔ گج پتی ضلع کے رائے گڑھ بلاک کے گنگابادا گاو¿ں میں جمعہ کی شب چٹانیں اس وقت کھسکیں جب گاو¿ں کے کچھ لوگ تیز بارش سے بچنے کے لیے ایک غار جیسی جگہ میں پناہ لیے تھے۔

ذرائع کے مطابق پانچ کنبوں کے16افراد نے ،جو بڑا گھر گاو¿ں کے رہائشی تھے، ایک پہاڑی پر واقع غار میں پناہ لی تھی۔ ان میں سے12کی لاشیں مل گئیں جبکہ چارہنوز لاپتہ ہیں۔

چونکہ طوفان کے باعث جابجا درخت جڑ سے اکھڑ گئے تھے اور اس گاو¿ں کا رابطہ باقی اڑیسی سے منقطع ہو گیا تھا۔ اس لیے ان لوگوں کے ایک غار میں پھنسنے اور چٹانیں پھسلنے سے ان کی ہلاکتوں کا علم نہ ہو سکا۔

ریسکیو عملہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے بحریہ کے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد لے رہے ہیں۔ بارش اور سیلاب سے ریاست کے گنجام، پوری ، کندھامل، کیندر پاڑہ، رائے گڑھ اور گج پتی اضلاع میں تقریباً60لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least12 killed in odisha landslide in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.