شام میں حکومتی فوج کی گولہ باری و فضائی حملوں میں98ہلاک

دمشق: شام کے ایک نگراں گروپ اور نیم طبی عملہ کے مطابق باغیوں کے زیر تسلط دمشق کے مضافاتی علاقوں میں حکومتی فوج کی گولہ باری اور فضائی حملوں میں کم از کم98افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے حقوق انسانی نے کہا کہ مشرقی غوطہ کے نام سے معروف علاقہ میں ہونے والی یہ کارروائی تین سال کے دوران کی سب سے زیادہ ہلاکت خیز کارروائی ہے۔
شامی سول ڈیفنس کے مطابق اس بمباری اور فضائی حملوں میں زمیں بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبہ تلے ابھی تک کچھ لوگ دبے ہیں۔رصد گاہ نے مزید بتایا کہ ہلاک شدگان میں20بچے اور15خواتین بھی شامل ہیں۔

Title: at least 98 killed by syrian troops shelling in damascus says monitor | In Category: خبریں  ( news )

Leave a Reply