جرمنی نے14افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا

کابل: ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی نے غیر قانونی طور سے مقیم کم از کم14افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔ڈیوش ویلے اخبار کے مطابق ان افغان شہریون کو منگل کو رات دیر گئے میونخ سے کابل روانہ کر دیا گیا۔
برلن میں وزارت داخلہ نے کہا کہ جن افغانوں کو ملک بدر کیا گیا ہے ان میں سے کم از کم 6خطرناک قسم کے جرائم پیشہ تھے۔ ان میں سے تین چور اور ایک غنڈہ تھا۔
ان کے خروج کی روشنی میں تقریباً200افراد نے برفباری اور خون منجمد کردینے والی سردی میں جرمنی کی ملک بدری پالیسی کے خلاف منگل کی شب ریلی نکالی۔یہ ریلی باویرین رفیوجی کونسل نے نکالی تھی۔بہت سے جرمن افغانستان میں سیکورٹی اور حالیہ حقوق انسانی کی صورت حال کے پیش نظر ملک بدری کے خلاف ہیں ۔

Title: amidst protest 14 afghans deported from germany in Urdu | In Category: خبریں  ( news ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply