اترپردیش کے کشی نگر میں ریلوے کراسنگ پر اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی،13بچے ہلاک

لکھنو¿: اترپردیش کے کشی نگر میں اس وقت ایک ا ندوہناک حادثہ پیش آیا جب اسکولی بچوں کو لے جارہی ایک اسکول وین ایک بے چوکیدار ریلوے کراسنگ پر تیز رفتا ٹرین کی زد میںآگئی جس میں کم از کم13اسکولی بچے ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد مینا ضافہ کا خدشہ ہے ہلاک شدگان میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔اسکول وین میں 22بچے سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں مین ایک ہی خاندان کے تین بچے بھی شامل تھے۔موصول اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح کشی نگر کے ڈیوائن مشن اسکول کی وین20 بچوں کو لے کر اسکول جا رہی تھی کہ ایک غیر چوکیدار والی ریلوے کراسنگ پر یہ وین ریلوے لائن پار کرتے ہوئے تھاوے ۔بڑھنی پسنجر ٹرین کی زد میں آگئی۔بتایا جاتا ہے کہ عام طور پر اس روٹ پر چند گنی چنی ٹرینیں ہی گذرتی ہیں ۔اس حادثہ پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ ادتیہ ناتھ ہوگی بھی پہنچ گئے ۔ انہوںنے ایڈمنسٹریشن کو راحت کاری و بچاو¿ کام میں لگ جانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔نیز گورکھپورکے کمشنر کو اس حادثہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس سانحہ پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر ریل پیوش گوئل نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 13 school children dead in up van accident in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply