جے کے ایل ایف سربراہ یٰسین ملک تہاڑ جیل متقل، جمعرات کو عدالت میں پیشی

نئی دہلی: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یٰسین ملک کو منگل کی شام میں جموں کی جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل حکام نے بھی اس منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون مجریہ1967کے تحت جے کے ایل ایف پر مرکزی حکومت نے پابندی لگا دی تھی۔اس کے بعد ہی یٰسین ملک کو گرفتار کر کے جموں کے کوٹ بلول جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

یٰسین ملک کی بہت خفیہ طریقہ سے جموں کے جیل سے تہاڑ جیل منتقل کیا گیا۔ اس منتقلی کے عمل کی محض مٹھی بھر سینیئر جیل حکام کو خبر تھی۔سمجھا جاتا ہے کہ ملک کو جیل کمپلکس میں نہایت سخت حفاظتی بندوبست میں رکھا جائے گا۔

معتبر ذرائع سے ملی خبر کے مطابق پی ایس اے کے تحت گرفتار یٰسین ملک کو جمعرات کے روز قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

داخلہ سکریٹری راجیو گابا نے کہا کہ اس علیحدگی پسند تنظیم پر حکومت نے دہشت گردی کے خلاف نہایت سختی سے پیش آنے کی پالیسی کے تحت پابندی عائد کر دی تھی۔

اس سے پہلے جماعت اسلامی کشمیر پربھی پابندی عائد کر کے اس کے متعدد لیڈران و کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasin malik shifted to tihar from jammu and kashmir jail in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.