جے کے ایل ایف چیرمین یٰسین ملک پھر گرفتار،5روز کا جوڈیشیل ریمانڈ

سری نگر:جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیں جمعرات کو دوپہر کے وقت ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا تھا، کو گذشتہ شام دیر گئے ہی سینٹرل جیل سری نگر منتقل کردیا گیا ہے۔
فرنٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ مسٹر ملک کو گرفتاری کے فوراً بعد طبی معاینے کے لئے پولیس کنٹرول روم اسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں 16 نومبر تک کے لئے ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔
یاسین ملک کو 8 جولائی کے روز گرفتار کرلینے کے بعد قریب 115 دن کی نظربندی کے بعد 29 اکتوبر کے روز رہا کیا گیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasin malik sent to jail in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply