حریت کانفرنس سربراہ میر واعظ اور جے کے ایل ایف صدریاسین ملک نظر بند

سری نگر:حریت کانفرنس (ایچ سی)کے اعتدال پسند دھڑے کے صدر میر واعظ مولوی عمرفاروق اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف )کے صدر محمد یاسین ملک کو عید الفطر کے پیش نظر احتیاط کے طور پر نظر بند رکھا گیا ہے۔
حریت کانفرنس کے انتہا پسند دھڑے کے صدر سید علی شاہ گیلانی اور ایک اورعلیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کو کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ ایچ سی کے اعتدال پسند گروپ کے ترجمان شاہدالاسلام نے یواین آئی کو بتایا کہ میر واعظ کو آج صبح چھ بجے سے نظر بند رکھا گیا ہے۔
فجر کی نماز کے فوراً بعد ہی میر واعظ کے گھر نگین ہاؤس پر بڑی تعداد میں سکیورٹی دستوں اور ریاستی پولس کو تعینات کیا گیا ہے اور انہیں نظر بند رکھنے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر واعظ کا عید گاہ میں عید الفطر کے دوران عوام کو خطاب کرنے کا پروگرام تھا(یو این آئی)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasin malik mirwaiz umar farooq put under house arrest in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply