جے کے ایل ایف سربراہ یٰسین ملک گرفتار، میر واعظ عمر فاروق خانہ نظر بند

سری نگر: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یٰسین ملک کو گرفتار کر کے سری نگر کی سینٹرل جیل بھیجدیا گیا جبکہ اعتدال پسند حریت کانفرنس چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند کر دیا گیا۔
جے کے ایل ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یٰسین ملک کو پولس نے آبی گذر میں واقع جے کے ایل ایف دفتر سے گرفتار کر کے عدالتی تحویل مین بھیج دیا۔
گرفتاری سے قبل یٰسین ملک نے حکمراں پی ڈی پی اور بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے گولی نہیں صرف مذاکرات، نظریاتی جنگ اور زخم مندمل کرنے جیسے میٹھے بول اور دلفریب نعروں سے عوام کو دھوکا دیا ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasin malik arrested mirwaiz under house arrest in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply