پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں ایک ہندوستانی خاتون ہلاک، شوہر زخمی

جموں: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشیرواں سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک گاؤں میں بدھ کی رات پاکستانی علاقہ سے کی جانے والی فائرنگ میں جو خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل رات پاکستان کی طرف سے نوشیرواں سیکٹرکی اگلی چوکیوں اور گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولے داغنے کے باعث ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی جس کی آج صبح موت ہوگئی۔
متوفیہ کی شناخت اختر بی ساکن لام پتی ،نوشیرہ سیکٹر کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کا شوہر محمد حنیف زخمی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے کل رات 10بج کر 40 منٹ سے نوشیرواں سیکٹر میں ایل او سی پر چھوٹے ہتھیاروں،82ایم ایم اور 120 ایم ایم مورٹاروں کے ذریعہ اندھادھند فائرنگ اور گولے داغنے شروع کردئے۔ ترجمان کے مطابق وقفہ وقفہ سے فائرنگ جاری ہے۔ہندوستانی فوج کی طرف سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman killed in firing by pak troops in jks nowshera in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply