پاکستانی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،ایک خاتون زخمی

جموں: (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)سے متصل سرحدی دیہات اور ہندوستانی فوج کی محاذی چوکیوں پر پاکستانی فوج کی گولہ باری میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ’پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بدھ کی صبح نو بجکر 20 منٹ پر پاکستانی فوج کی جانب سے سرحدی دیہات اور فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 55 سالہ شمیم بیگم زوجہ محمد مجید ساکنہ ٹاکھ ڈاراتی زخمی ہوگئی‘۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ دفاعی ترجمان نے بتایا ’پاکستانی فوج کی جانب سے بدھ کی صبح آٹھ بجکر 15 منٹ پر ضلع پونچھ اور راجوری کے بی جے پی سیکٹر میں بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کا آغاز کیا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوجی سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ’گولہ باری کا تبادلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے‘۔
اس دوران جموں وکشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’پونچھ ضلع کے بالاکوٹ اور کرنی سیکٹروں میں پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ مزید تفصیلات اکھٹا کی جارہی ہیں‘۔ جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے کشیدگی طاری ہے۔ جموں اور سانبہ اضلاع میں بین الاقوامی سرحد پر سرحد پار سے مسلسل گولہ باری کے پیش نظر قریب ایک ہزار سرحدی دیہاتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman injured as india pakistan trade heavy fire on loc in jammu and in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply