ہلاک انتہا پسندابو دوجانہ مقامی نوجوانوں کو لشکر طیبہ میں بھرتی کرتا تھا : جموں وکشمیر پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے کہا کہ لشکر طیبہ کا کمانڈر ابو دوجانہ مقامی نوجوانوں کو لشکر طیبہ میں بھرتی کرنے میں سرگرم کردار ادا کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے ہاکری پورہ میں مارے گئے دونوں جنگجوؤں کئی ایک ملک مخالف اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ پولیس ترجمان نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’ لشکر طیبہ کے چیف آپریٹنگ کمانڈر ابودوجانہ کو اپنے ایک ساتھی کے سمیت ضلع پلوامہ کے ہاکری پورہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مسلح تصادم میں ہلاک کیا گیا‘۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں پلوامہ پولیس کے علاوہ فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 182 اور 183 ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس ترجمان نے مسلح تصادم میں ہلاک ہونے والے دوسرے انتہا پسند کی شناخت عارف نبی ڈار عروف رحمان ولد غلام نبی ڈار ساکنہ للہار کاکہ پورہ کے بطور کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم کے دوران بیگم باغ کاکہ پورہ کا رہنے والا فردوس احمد بٹ نامی شہری کراس فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ مارے گئے دونوں انتہاپسند کئی ملک مخالف اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا ’وہ کاکہ پورہ اور پولیس پوسٹ کاکہ پورہ میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے گرینیڈ حملوں میں ملوث تھے۔ وہ سرپنچ فیاض احمد بٹ ولد عبدالغفار بٹ ساکنہ کنڈزال کاکہ پورہ کی ہلاکت میں بھی ملوث تھے‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Who is abu dujana in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply