ہر کشمیری کو دفعہ 35 اے کے دفاع کی تحریک میں حصہ لینا چاہئے : فاروق عبداللہ

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آئین ہند کی دفعہ 35 اے کے خلاف سازش کو جموں وکشمیر کی شناخت، تشخص اور عوام پر سیدھا حملہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کی انفرادیت کا دفاع کرنے کے لئے ہم جان کی بازی لگانے کے لئے تیار ہیں اور فاروق عبداللہ اس میں آگے آگے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر ایک پشتینی باشندے کو دفعہ 35 اے کے دفاع کے لئے جاری تحریک کا حصہ بنا چاہیے کیونکہ اسی دفعہ کی بدولت ہی ہماری شناخت اور ثقافت زندہ ہے۔
فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ’مہاراجہ ہری سنگھ نے اس ہندوستان کے تصور کے ساتھ جموں وکشمیر کا مشروط الحاق کیا تھا جس میں ہندو، مسلم ، سکھ ، عیسائی، بودھ اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یکساں حقوق حاصل تھے ، ہر ایک مذہب سے وابستہ لوگوں کو آئینی تحفظ اور مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ اظہارِ رائے کا حق حاصل تھا لیکن موجودہ بھارت میں گاندھی کے نظریہ کو پارہ پارہ کیا جارہا ہے، فرقہ پرستی عروج پر ہے اور اقلیتیں دم بخود ہیں‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We will do everything to defend art 35 a says farooq abdullah in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply