ہمیں کسی سے حب الوطنی یا غیر جانبداری کی سند لینے کی ضرورت نہیں:کشمیری پولس افسران

سری نگر: یہاں این آئی ٹی کے طلبا پر لاٹھی چارج کے باعث کڑی تنقید کا نشانہ بننے کے درمیان جموں و کشمیر کے دو افسران نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی سے بھی حب الوطنی اور غیرجانبداری کا سرٹی فیکٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ان دونوں پولس افسروں کرائم برانچ کے ایس ایس پی مبشر لطیفی اور بارہمولہ ہیڈ کوارٹر کے ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ فیروز یحییٰ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جموں و کشمیر پولس قربانیوں اور شجاعت کا منبع ہے اور اس سنے ریاست کو دہشت گردی کے پاگل پن سے چھٹکارہ دلایا ہے۔ اور اسے کسی سے حب الوطنی کی سند لینے ضرورت نہیں ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We dont need certificate of nationalism jammu and kashmir police after criticism in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply