علیحدگی پسند عناصر مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے:نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر

سری نگر:جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کشمیری علیحدگی پسندوں پر وادی میں امن وامان کے ماحول کو خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بندوقوں کی تڑتڑاہٹ اور معصوموں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جب تک بند نہیں ہو جاتا کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کو خود بات چیت کے لئے آگے آنا پڑے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے پیر کو یہاں ملک کے نئے صدریہ جمہوریہ کے عہدے کے لئے ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ’بات چیت کے لئے ماحول چاہیے ، جو فی الوقت نہیں ہے۔ اور وہ (علیحدگی پسند) بات چیت نہیں چاہتے ہیں۔ بات چیت کے لئے ماحول بنانا پڑے گا۔
اس کے بعد ہی بامعنی بات چیت ہوسکتی ہے‘۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ماحول بنانے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، ڈاکٹر سنگھ نے اس کے جواب میں کہا ’یہ تو وہ لوگ (علیحدگی پسند) ہیں جو ماحول کو خراب کررہے ہیں‘ ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We cant surrender to separatists says dr nirmal singh in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply