وادی کشمیر اور لداخ میں بے پناہ سردی سے آبی ذخائر منجمد

سری نگر:وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ خطہ لداخ اور کشمیر میں منفی درجہ حرارت کے باعث بیشتر آبی ذخائر مکمل یا جزوی طور پر بدستور منجمد پڑے ہوئے ہیں۔
ریاست میں گزشتہ رات خطہ لداخ کا لیہہ سرد ترین مقام ثابت ہوئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 17 اعشاریہ 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری سرد ترین مقام کرگل ثابت ہوئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اس دوران محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران چند ایک مقامات پر ہلکی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد آنے والے 48 گھنٹوں کے دوران کچھ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔
خطہ لداخ کے لیہہ کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج کی گئی اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 17 اعشاریہ 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Water bodies freeze in kashmir valley and laddakh in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply