کشمیر میں 29سال کے تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوا:عمر عبداللہ

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے ایگزیکٹوچیئرمین عمر عبداللہ نے دہشت گردوں کے سرغنوں کو تلقین کی کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 29 سالوں کے دوران تشدد سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ مسٹر عبداللہ آئی جی منیر احمد خان کے اس بیان پر تبصرہ کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا دہشت گردوں کے سرغنوںکو ختم کرنا ہی ہوگا کیونکہ وہ ریاست کے بچوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں لالچ دے کر تشدد کی راہ پر لے جا رہے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ٹویٹر پر کہا کہ ایک دفعہ دہشت گردوں کے سرغنوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ مسلح تشدد مکمل طور پر بے معنی ہے۔ جموں و کشمیر کو29 سالوں کے دوران تشدد کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ قابل غور ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اس سال جولائی میں امرناتھ یاتریوں پر حملہ کرنے والی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے سربراہ ابو اسماعیل اور اس کے معاون ابو قاسم کو کل ایک مسلح تصادم میں ہلاک کر دیا۔ دونوں دہشت گرد پاکستان کے رہنے والے تھے۔ امرناتھ یاتریوں کے بس پر حملے میں 8 یاتری ہلاک اور20 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Violence in jk achieved nothing in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply