پانچ ملکوں کو حاصل ویٹو پاور ہی اقوام متحدہ کی ناکامی کا اصل سبب: سید علی گیلانی

سری نگر: بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کے یومِ تاسیس کے موقع پر کہا کہ 1945ء میں آج ہی کے دن اس ادارے کی تاسیس کی گئی جس کا مقصد دنیا میں امن قائم کرنا، کسی بھی ملک اور خطے کو جبری طور غلام بنانے سے روکنا، دنیا میں جہاں کہیں بھی جنگ کے امکانات ہوں ان کو روکنا،انسانوں، قوموں اور ملکوں کو اپنے حقوق دلوانا، ساری دنیا میں انسانی سماج کو امن وسکون فراہم کرنا اور متنازعہ مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ سارے انسان امن وسکون اور اطمینان کی زندگی گزارسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ ان مقاصد کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس ادارے میں 5ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور سویت یونین کو ویٹوپاور حاصل ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ان 5ممالک کے مقاصد یا عزائم کے خلاف چاہے وہ کتنا ہی حق وانصاف اور عدل پر مبنی کیوں نہ ہو ان کی پالیسیوں اور مقاصد کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا ہو تو یہ ویٹو پاور کا استعمال کرکے اس کو خارج کر دیتے ہیں اور آج یہی اختیارتنسیخ اس ادارے کی سب سے بڑی کمزوری کی بنیادی وجہ ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Veto power hampered unos judicious functioning says geelani in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply