چوٹی کاٹے جانے کی واداتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج میں کشمیر میں ہڑتال

سری نگر:(یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
ہڑتال کے دوران کشمیر انتظامیہ نے ریاست کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پائین شہر کے پانچ اور سیول لائنز کے دو پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کئے رکھیں۔
ہڑتال کی کال کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دی تھی۔ ہڑتال کے پیش نظر پیر کو وادی بھر میں ریل خدمات معطل رکھی گئیں جبکہ بعض اضلاع میں تیز رفتار والی فور جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بدستور منقطع رکھی گئیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Valley shut in jk against braid cutting in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply