کشمیر میں سیکورٹی فورسز سے تصادم میں حزب المجاہدین کے دو بڑے دہشت گرد ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میںحزب المجاہدین کے دو بڑے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک سابق پولس اہلکار بھی ہے جوپی ڈی پی کے ایک وزیر کے سیکورٹی عملہ میں شامل تھا اور گذشتہ سال دو اے کے 47-رائفلیں لے کر فرار ہو گیا تھا۔فوج سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نصیر احمد پنڈت اور انعام الحق عرف وسیم ملاح مقامی پولس، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم کے ساتھ مسلح تصادم میں مارے گئے۔
یہ جھڑپ یہاں سے55کلو میٹر کے فاصلہ پر شوپیان کے قریب ویہلگاو¿ں میں ہوئی۔ فوج کی وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل اشوک نرولہ نے پنڈت اور ملاح کی ہلاکتوں کو انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کی اعلیٰ قیادت اب کم و بیش فنا ہو چکی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two top hizb militants killed in jk encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply