شوپیان میں سلامتی دستوں کےساتھ مسلح تصادم میںدو دہشت گرد مارے گئے

نئی دہلی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان گذشتہ شب سے جاری مسلح تصادم میں کم از کم دو دہشت گرد مارے گئے۔
سمجھا جاتا ہے کہ ان دہشت گردوں کا پاکستان نشیں دہشت گرد گروپ جیش محمد سے تعلق ہے۔ منگل کی سہ پہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک فوجی افسر نے کہاکہ اب تک کی کارروائی میں دو دہشت گردمارے جا چکے ہیں اور کارروائی ابھی جاری ہے۔
پیر کو یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ شوپیان کی کیلار تحصیل کے بٹموران گاؤں میں دو تین دہشت گرد پھنس گئے ہیں 44راشٹریہ رائفلز ، جموں و کشمیر پولس اسپیشل آپریشنز گروپ اور سی آر پی ایف کی14بٹالین کے سپاہی وہاں پہنچ گئے اور علاقہ کا محاصرہ کر لیا ۔
اس افسر نے مزید بتایا کہ لیکن تلاشی کے دوران وہاں روپوش دہشت گردوںنے فائرنگ شروع کر دی۔سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میںدو دہشت گرد مارے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two terrorists killed in shopian encounter search operation underway in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply