کشمیر کے سوپورمیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک

نئی دہلی: پولس کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مختصر تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ یہ تصادم رات تقریباً ساڑھے تین بجے ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سری نگر سے 70کلومیٹر کی دوری پر واقع سوپور کے نایک گاؤں نتھی پورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج کی21راشٹریہ رائفلز اور پولس نے مشترکہ تلاش مہم چلائی۔
تلاش کے دوران ایک مکان میں روپوش دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔لیکن ابھی ان دوشت گردوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔دریں اثنا فوج کی شمالی کمان نے بتایا کہ کارروائی مکمل ہو گئی ہے اور دہشت گردوں کی لاشوں کے پاس پڑی دونون ہتھیار ضبط کر لیے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two terrorists killed in kashmirs sopore in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply