بنیہال میں ایس ایس بی کے کیمپ پر حملے کے الزام میں دو گرفتار

جموں: (یو این آئی)جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سلامتی دستہ(ایس ایس بی) کے کیمپ پر ہوئے مشتبہ دہشت گرد انہ حملے کے معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیاہے۔ پولیس نے گزشتہ دیررات یہ گرفتاریاں کی ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یواین آئی کو آج صبح بتایا کہ 20 ستمبر کو جواہر سرنگ کے قریب ایس ایس بی کیمپ پر ہوئے مشتبہ دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دونوں افراد مقامی ہیں۔ پستول اور دیگر ہتھیار ان سے برآمد ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ رامبان ضلع کی بنیہال تحصیل میں جواہر سرنگ کے قریب ایس ایس بی کیمپ حملہ ہوا تھا جس میں ایس ایس بی کاایک حولدار شہید ہو گیا تھا جبکہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہو گیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two terrorists involved in attack on ssb convoy arrested in banihal in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply