کشمیر کے اننت ناگ میں سلامتی دستوں نے دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کر دیے، ایک دہشت گرد کی لاش ملی

سری نگر: سلامتی دستوں نے جمعہ کے عروز جمون و کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کا سراغ لگا کر زبردست کارروائی کی جس میں دو ٹھکانے پوری طرح تباہ کر دیے گئے۔

جموں و کشمیر ڈائریکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی) شیش پال وید نے کہا کہ ان ٹھکانوں سے ایک دہشت گرد کی لاش ملی اور اس کے ساز و سامان کے ساتھ قابل اعتراض لٹریچر برآمد کیا گیا اور کچھ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ دہشت گرد اننت ناگ کے کوکر ناگ میں روپوش ہیں۔

یہ خفیہ اطلاع ملتے ہی کہ کوکر ناگ میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں سلامتی دستوں نے کوکر ناگ کے گیڈول گاو¿ں کا محاصرہ کر کے علاقہ میں کارروائی شروع کر دی ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two terrorist hideouts destroyed in jks anantnag in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply