جموں کے ڈوڈہ ضلع میں پراسرار فائرنگ دو اسپیشل پولیس افسر زخمی

جموں:جموں وکشمیر میں ڈوڈہ ضلع کے سدور گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ میں کل دیر رات ریاستی پولیس کے دو اسپیشل پولیس افسر (ایس پی او)زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہاں بتایا کہ ڈوڈہ کے گندوہ تحصیل کے پولیس پوسٹ تانتا میں پر اسرار فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو ایس پی او زخمی ہوگئے۔دیوار پر تقریباً 12 سے 13 گولیوں کے نشان تھے جبکہ ایک گولی ایک پولیس اہلکار اور دو دیگر کولگی۔
شدید طورپر زخمی ایس پی او کی شناخت کیکر سنگھ اور محمد یونس کے طورپر ہوئی ہے۔دونوں کو سب ڈیویڑن اسپتال (تھاتری)لے جایا گیا جہاں سے بہتر علاج کے لئے انہیں ڈی ایچ ڈوڈہ لے جایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ایس پی او کو ہوائی راستے سے جموں کے سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا ہے ۔

Title: two spos injured in mysterious firing incident at police post in doda | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply