ایل او سی پر پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک

سری نگر:ہندوستانی فوجی حکام کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر پاکستان کی طرف سے ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی۔
وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں جو چوکی بل سیکٹر کے فرکیہ علاقہ میں ہو ہلاک ہونے والے دونوں فوجی جموں و کشمیر رائفلز کے ہیں ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستان فوجیوں نے بدھ کے روز بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس میں یہ دونوں فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہیںفوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two soldiers killed in pak firing at loc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply