شمالی کشمیر میں مسلح تصادم میں دو انتہا پسند اور ایک فوجی ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک جنگلاتی علاقہ میں فوج اور انتہا پسندوں کے درمیان مسلح تصادم میں دو انتہاپسند اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا ۔

ایک فوجی اہلکار کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کے ساتھ دو اے کے 47رئفلیں اور دیگر اسلحہ بارود پایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔

ا کا بھی علم نہیں ہو پایا ہے کہ ان کا تعلق کس انتہاپسند تنظیم سے ہے۔انتہاپسندوں کے خلاف یہ کارروائی گذشتہ ہفتہ پانیر جنگل علاقہ میں انتہاپسندوں اور سلامتی دستوں کے درمیان شروع ہوئی تھی جس میں دو فوجی جوان زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے طرفین میں وقفہ وقفہ سے فائرنگ جاری تھی۔

Title: two militants soldier killed in encounter in kashmir | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply