سری نگر میں مسلح تصادم ،ایک پولس اہلکار اور تین انتہاپسند ہلاک

سری نگر: پرانے سری نگر میں بدھ کی صبح سلامتی دستوں اور انتہاپسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک پولس اہلکار اور تین انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔حکام نے اس واردات کے بعد شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔

کشمیر یونیورسٹی نے بھی بدھ کے روز دن بھر کے لیے پڑھائی بند کر دی۔ سری نگر کے سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ امتیاز اسماعیل پیری نے کہا کہ بدھ کی صبح فتح کدل میں گھر گھر تلاشی کے دوران سلامتی دستوں کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس میںایک پولس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں تین انتہاپسند مارے گئے۔طرفین میں دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک عام شہری ہے ۔

جو اس مکان مالک کا بیٹا ہے جس میں یہ انتہا پسند چھپے ہوئے تھے۔ ان لوگوں نے یہ بھی کہا کہ پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور بموں کے دھماکوں سے لرزتا رہا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two militants one alleged ultra and policeman killed in gunfight in old city of srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.