پامپور میں دو دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی57گھنٹے سے جاری مسلح تصادم ختم

سرینگر:جموں و کشمیر میں سرینگر۔جموں قومی شاہراہ سے دس کلومیٹر دور پنپور کی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ای ڈی آئی) عمارت میں پیر کی صبح سے روپوش دو دہشت گردوں کے مارے جانے کے ساتھ ہی یہ مسلح کارروائی تقریبا 57 گھنٹے تک چلنے کے بعد بدھ کی سہ پہر ختم ہو گئی۔ فوج نے آج بتایا کہ پنپور میں سرچ مہم ابھی جاری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی دھماکہ خیز مواد تو عمارت میں نہیں ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ تصادم ختم ہو گیا ہے لیکن تحقیقاتی مہم جاری ہے۔دونوں دہشت گردوں کی لاشیں موقع سے برآمد ہو گئی ہیں۔ ان کے پاس سے دو اے کے 47 رائفل بھی برآمد کی گئی ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two militants killed in pampore attack as army ends combing operations in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply