جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں سلامتی دستوں سے مسلح تصادم میں2انتہا پسند ہلاک

سری نگر:جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور انتہا پسندوں میں جاری فائرنگ میں جمعرات کی صبح بھی مزید دو انتہا پسند ہلاک ہو گئے جس سے دوروز سے جاری جھڑپ میں ہلاک ہونے والے انتہا پسندوں کی تعداد تین ہو گئی۔
سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع کے لولاب علاقہ کے پٹشاہی میں انتہا پسند روپوش ہیں۔ سلامتی دستوں نے فوراً ہی علاقہ کا محاصرہ کر لیا اور انتہا پسندوں کی تلاش شروع کر دی۔
سلامتی دستوں کی سرچ مہم کے دوران جنگل میں چھپے انتہا پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی ۔سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ جس میں دو انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔ تاہم ابھی ان ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two militants killed in kupwara in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply