جموں و کشمیر میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں دو انتہاپسند ہلاک

سری نگر: پولس کے مطابق جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں بدھ کی صبح سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں دو انتہاپسند ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے۔

پولس نے مزید بتایا کہ سلامتی دستوں نے کٹھ پورا گاو¿ں میں انتہاپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعدگاو¿ں کی گھیرا بندی کر کے سرچ آپریشن کیا۔

لیکن سرچ پارٹی جیسے ہی اس مقام تک پہنچی جہاں انتہاپسند روپوش تھے انتہاپسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جس میں تین فوجی زخمی ہوگئے ۔

لیکن سرچ پارٹی نے فوری جوابی کارروائی کی جس باقاعدہ تصادم میںبدل گئی۔جس میں سلامتی دستے انتہاپسندوں پربھاری پڑے اور دوانتہاپسند مارے گئے۔ ابھی ان دونوں کی شناخت نہیںہو سکی ہے۔دریں اثنا حکام نے بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two militants killed in jammu and kashmir gunfight in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment