جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں مسلح تصادم میں 2انتہا پسند ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بدھ کے روز دو انتہاپسند سلامتی دستوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں مارے گئے۔پولس کے مطابق اسے اننت ناگ کے کوتوال محلہ میں انتہاپسندوں کی موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع ملی تھی۔

اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سلامتی دستوں نے کوتوال محلہ کا محاصرہ کر لیا۔جیسے ہی محاصرہ تنگ کیاگیا انتہاپسندوں نے سلامتی دستوں ہر فائرنگ شروع کر دی۔

سلامتی دستوں نے جوابی فائرنگ کرنے سے پہلے مقامی رہائشیوں کا وہاں سے انخلاءکیا ۔اورپھر احتیاطی تدابیر کے طور پر اننت ناگ ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔

دریں اثنا جائے تصادم کے اردگرد کے مقامات پر جھڑپیں شروع ہو گئی اور پتھراو¿ میں ایک پولس اہلکار زخمی ہو گیا۔اس کے سر پر ایک پتھر آکر لگا ۔اس کارروائی کے دوران اننت ناگ آنے والے تمام راتوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two militants killed in gunfight in jks anantnag in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply