کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں2انتہاپسند ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر میں بارہمولہ ضلع میں سلامتی دستوں کے ساتھ رات بھر چلے تصادم میں دو انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔

فوج کے ایک بیان کے مطابق یہ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کہ سوپور کے برات کلاں علاقہ میں کچھ انتہاپسند جمع ہیں ،سلامتی دستوں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لینا شروع کر دی۔

ایک فوجی اہلکار نے اس محاصرے اورسرچ آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ تلاشی کا کام جاری ہی تھا کہ وہاں روپوش انتہاپسندوں نے سلامتی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

سلامتی دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی ۔رات بھر دونون طرف سے وقفہ وقفہ سے فائر کیے جاتے رہے جس میں دو انتہاپسند مارے گئے۔

ابھی تک ہلاک ہونے والے انتہا پسندوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ ان کا کس تنظیم سے تعلق تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two militants killed in encounter in baramulla district of jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.