پلوامہ میں سیکورٹی فورسز سے مسلح تصادم میں دو انتہا پسند ہلاک

سری نگر(یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کی صبح انتہا پسندوں اور سیکورٹی فورسز میں زبردست مسلح تصادم ہوگیا جس میں کم ا زکم دو انتہا پسند مارے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تصادم میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے نیوہ میں انتہا پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد 55 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، 183 بٹالین سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی مشترکہ ٹیم نے مذکورہ گاؤں میں تلاشی کارروائی شروع کردی لیکن سیکورٹی فورسز نے اس مقام کی طرف بڑھنا شروع کیا جہاں انتہاپسند چھپے تھے انتہاپسندوں فائرنگ شروع کر دی۔
سیکورٹی ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جسمیں دو انتہاپسند ہلاک اور دو سپاہی زخمی ہو گئے۔تصادم کی خبر سنتے ہی علاقہ کے رہائشی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراو¿ کرنا شروع کردیا۔ابھی دونوں ہلاک انتہا پسندوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Title: two militants killed during search operation in kashmirs pulwama | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply