کشمیر میں مسلح تصادم میں دو دہشت گرد اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

سری نگر: سرکاری ذرائع کے مطابق بارہمولا ضلع کے سوپور ضلع میں سلامتی دستوں اور انتہاپسندوں کے درمیان تصادم کے دوران دو انتہا پسند اور ایک فوجی جوان ہلاک ہو گیا۔

سرینگر میں تعینات دفاع ترجمان کرنل راجیش کالیانے کہا کہ سوپور آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک انتہا پسندوں کی شناخت اور وابستگی کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہاس تصادم میں ایک فوجی بھی مارا گیا۔علاقہ میں انتہاپسندوں کی موجودگی کے ھوالے سے موصول خفیہ اطلاع کے بعد جمعہ کی صبح سلامتی دستوں نے شمالی کشمیر کے سوپور ڈانگی واچاکے فاضل پورہ گاؤں کا محاصرہ کر کے علاقہ چھاننا شروع کیا۔

لیکن تلاش میں لگی پارٹی پر انتہاپسندوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں دو انتہاپسند مارے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two militants jawan killed in encounter in baramulla district of jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.