کشمیرکے کلگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک

سری نگر: جوں و کشمیر پولس کے مطابق جمعرات کی صبح کشمیر کے کلگام ضلع کے گوپال پورہ گاؤں میں سیوکرٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطبق یہ وہی دہشت گرد تھے جو گذشتہ مئی میں اس بینک کیش وین پر حملہ کرنے میں ملوث تھے جس میں پانچ پولس اہلکار اور دو بینک گارڈز مارے گئے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جائے تصادم سے دو مہلک ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔واضح رہے کہ یکم مئی کو بینک کیش وین پر حملہ کرنے والوں میں سے ایک تو اسی روز زندہ پکڑ لیا گیا تھا جبکہ باقی دو فرار ہو گئے تھے۔جس بینک وین کو لوٹنے کے لیے حملہ کیا گیا تھا وہ یہاں سے 70کلومیٹر دور کلگام ضلع کے پومبائی گاوں کی ایک بینک سے واپس آرہی تھی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two militants gunned down in kulgam in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply