ہندوستانی علاقوں پر پاکستانی رینجرز کی فائرنگ سے دو ہندوستانی شہری ہلاک،تین زخمی

سری نگر: پاکستانی رینجروں نےجموں اور سامبا اضلاع میں بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں میں لگاتار دوسرے روز بھی ہندوستانی فوج کی محاذی چوکیوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر مارٹروں سے زبردست گولہ باری کی جس میں دو شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف ) نے اس فائرنگ کا برابر کا جواب دیا۔
ایک بی ایس ایف افسر کے مطابق پاکستان رینجرز جمعہ کی صبح 6بج کر40منٹ سے آر ایس پورہ، ارنیا اور رام گڑھ سیکٹر کے متعدد علاقوں میں زبردست فائرنگ اور گولہ باری کررہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ عورت سائی کوردا میں ہلاک ہوئی جبکہ ایک مرد آر ایس پورہ۔ارنیا پتی پر واقع کوروٹونا میں مارا گیا۔ رام گڑھ میں دو اور سائی خورد گاؤں میں ایک شخص زخمی ہوا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed as pakistan targets civilian areas bops in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply