کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 انتہاپسند مارے گئے

سری نگر: فوج نے پیرکے روز شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور دو دراندازوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نوگام سیکٹر میں سرحد کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے انتہا پسندوں کے ایک گروپ کو پیر کو علی الصباح پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہندوستانی فوجیوں نے دراندازی کرنے والے انتہا پسندوں کو للکارا اور خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا تو انہوں نے جواب میں فائرنگ شروع کر دی۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس میں دو انتہا پسند مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک نوگام سیکٹر میں انتہا پسندمخالف آپریشن جاری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آبادی والے علاقوں میں انتہاپسندوں کے داخلے کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک نوگام سیکٹر روانہ کی گئی ہے‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed as india pak armies exchange fire along loc in nowgam sector in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply