کشمیر کے اننت ناگ میں سلامتی دستوں سے تصادم میں حزب المجاہدین کے دو انتہاپسند ہلاک

سری نگر: پولس کے مطابق کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں طلوع آفتاب سے عین قبل سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے دو انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔

ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر پولس اور سلامتی دستوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیج بہاڑہ علاقہ کے بگیندر محلہ میں انتہاپسندوں کی تلاش شروع کی تو انتہاپسندوں نے پولس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

ہلاک انتہاپسندوںکی شناخت 25سالہ صفدر امین بھٹ اور 25سالہ برہان احمد غنی عرف سیف اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔سیف اللہ بیچلر آف فیزیو تھراپی کا طالبعلم ہے۔

جائے تصادم پر ایک اے کے 47رائفل اور ایک ایس ایل آر پائی گئی۔ہلاک شدگان کی لاشیں جائے تصادم پر پائی گئیں۔ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہےکہ وہ کس تنظیم سے وابستہ تھے۔جائے تصادم سے رائفل کے علاوہ دیگر اسلحہ بارود بھی ملا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two hizb militants killed in kashmir encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.