پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں دو ہندوستانیم فوجی ہلاک10 شہری زخمی

جموں : پاکستانی رینجرز کی یہاں بین الاقوامی سرحد سے لگتی ہوئی ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر مارٹروں سے کی گئی گولہ باری اور فائرنگ میں دو بی ایس ایف عملہ ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف و رزی 2003کے سیز فائر معاہدے پر حرف بحرف عمل آوری پر اتفاق کیے جانے کے ایک ہفتہ بعد ہی کی گئی ہے۔اخنور اور کناچک اور خور سیکٹروں کے پراگوال میں سرحد پر زبردست فائرنگ اور گولہ باری میں 10افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک پولس اہلکار اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

بی ایس ایف کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ پاکستان نے رات سوا بجے بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں48سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایس این یادو اور ایک کانسٹبل وی کے پانڈے شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں کو فوری طور پر طبی امداد بہمپہنچائی گئی لیکن ہ زخموں کی اب نہ لاکر دم توڑ گئے۔زخمیں کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹبل ذاکر خان، 25سالہ سلکشنا دیوی، بنسی لال، بلوندر سنگھ ، سدھاکر سنگھ اور وکرم سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

Title: two bsf personnel killed 10 injured as pakistan targets india | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply